ابنا: اسرائيل اور فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے آزاد ہوکر غزہ اور رام اللہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال ہوا ہے۔ حماس کے اعلی رہنماؤں اور فلسطین کے صدر نے قیدیوں کا ش اندار استقبال کیا ہے قیدیوں کے تبالے سے پوری دنیا کو اسلامی مقاومت کی اہمیت کے بارے میں پتہ چل گیا ہے کیونکہ اسلامی تنظیم حماس نے ایک اسرائيلی قیدی کے بدلے میں اسرائيل کی جیلوں سے 1027 فلسطینی قیدیوں کو آزد کرایا اور اسے حماس کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ ذرائعع کے مطابق اسرائیلی قیدی گیلات شالیت بھی اسرائیلی فوجی چھاؤنی تل نوف میں پہنچ گیا ہے۔...........
/169